شاوک اور ریا چکرورتی سمیت پانچ ملزمین کی ضمانت عرضی پر سماعت آج

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra) on 29-September-2020

ممبئی: آج ممبئی ہائی کورٹ میں ریا چکرورتی اور شاوک چکرورتی سمیت پانچ ملزمین کی ضمانت عرضی پر سنوائی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیروان کھیڑے نے پیر کو ممبئی ہائی کورٹ کے سامنے جواب دائر کیا،اور شاوک کی ضمانت کی مخالفت کی۔این سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ڈرگس اپنے اپنی کھپت کے لئے نہیں بلکہ دوسرے شخص کو سپلائی کرنے کے لئے خرید رہے تھے۔جو زیادہ سنگین الزام ہے اور نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سب اسٹینس ایکٹ کے تحت منشیات کی فنانسنگ سے متعلق ہے۔ NDPS قانون کے تحت سب سے زیادہ سنگین جرم ہے۔این سی بی نے 14 جون کومبینہ خودکشی کرنے والے اداکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے نشیلی ادویات خریدنے اور رکھنے کے لئے اپنی رہائش گاہ کا استعمال کرنے کی اجازت دے کر ریا نے ہاربرنگ کا کام کیا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ میں دائرکی گئی ضمانتی درخواست میں ریا چکرورتی نے معاملے میں این سی بی کے تفتیشی اتھارٹی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ریا کے وکیل ستیش منے شندے نے گزشتہ ہفتے ممبئی ہائی کورٹ کے سامنے ان کی ضمانت کی درخواست پربحث کرتے ہوئے، این سی بی کی انکوائری کو یہ کہتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ 19 اگست کو سپریم کورٹ نے کے فیصلے میں کہاگیا تھا کہ اداکار کی موت سے متعلق کسی بھی معاملے کی تحقیقات مرکزی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے کی جائے گی۔این سی بی نے اس پرجواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اداکار کی موت سے متعلق ڈرگس معاملے کی جانچ کررہا ہے جسکا اسے حق کاہے۔