ضلع میں ہونگے 90مو بائل معاون ووٹنگ مراکز

Taasir Urdu News Network | Muzaffarpur (Bihar)  on 08-September-2020

مظفرپور: کو رونا کی مدت میں مقررہ وقت پر اسمبلی انتخاب کرانے کیلئے کمیشن کی طرف سے پو ری قواعد چل رہی ہے۔کمیشن کی ہدایت پر انتظامیہ کی طرف سے بھی سبھی نکا ت پر تیاری تیز ی سے چل رہی ہے۔انفیکشن سے تحفظ کو لیکر اس با ر ضلع میںبو تھو ں کی تعدا د بڑھائی گئی ہے۔ضلع ڈپٹی الیکشن افسر سنجے کمار مشرا نے بتایا کہ قبل سے ضلع میں 3225ووٹنگ مراکز تھے لیکن کمیشن کی ہدایات کے مطابق جہاں ایک ہزار سے زیا دہ ووٹرس ہیں ۔ان بو تھوں پر معاون پولنگ بو تھ بنائے گئے ہیں ،اس کے تحت ضلع میں 1469معاون پو لنگ بو تھ بنائے گئے ہیں اس طرح سے کل 4694بو تھ ہونگے ۔جہاں پر ووٹ ڈالے جا ئینگے۔اس میں 90مو بائل معاون پولنگ بو تھ ہونگے۔جس میں سب سے زیادہ مظفر پور شہری حلقہ میں 26،سکرا میں 1کے علاوہ گائے گھا ٹ میں 2،اورائی میں 14،مینا پور میں 14،بوچہا ں میں 9،کڑھنی میں 12،کا نٹی میں 2،بر وراج میں 2،پا رو 4اور صاحب گنج میں 4مو بائل معاون پولنگ بو تھ ہونگے ۔اس با ر کے انتخاب میں ووٹنگ کے دوران انفیکشن سے بچائو کو لیکر مقررہ پیمانہ پر پو ری طرح سے عمل کرایا جائے گا ۔جس کے تحت ماسک کا استعمال و جسمانی دوری بنا کر ووٹ ڈالے جا ئینگے۔سبھی پولنگ مراکز پر سنیٹائزر کا نظم بھی کیا جائے گا۔