فون پے ہندوستان کے 25 کروڑ چھوٹے کاروباریوں کو ڈیجیٹل بنائے گا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September 2020

پٹنہ (پریس ریلیز) فون پے، ہندوستان کے خاص ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم نے آج اعلان کیاکہ یہ اگلے ایک برس میں پورے بھارت کے 25 ملین سے زیادہ چھوٹے کاروباریوں کے لئے ڈیجیٹل ادائیگی کو اہل بنائے گا۔ کمپنی ان کرانہ دکانداروں کو اپنے فون پے فار بزنس ایپ کے لئے پربھی ڈال دے گی، جس سے انہیں ادائیگی عمل کاکام شروع سے آخر تک قابو میں رہے گا۔ جس میں فوری ادائیگی کی تصدیق ، رسید اورنپٹارے شامل ہیں۔ اس کی مرچینٹ ٹیم کے توسط سے 5,500 تعلقہ تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔ جس سے نصف شہری اوردیہی حلقوں میں 10,000 سے زیادہ نوکریاں ملیں گی۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے تیزی سے داخل کے باوجود پورے بھارت میں کرانہ دکاندار اب بھی کیش پر منحصر ہے۔ کرانہ مالکوں کے پاس اسمارٹ فون، ڈاٹا ہے اوروہ نئی تکنیک کو اپنانا بھی چاہتے ہیں، لیکن ایسی کوئی بھی خدمت نہیں ہے جو ان کی خواہشوں کو پوری کرسکے۔ کرانہ دکانیں اپنے صارفین بڑھانا چاہتی ہیں اورانکے ساتھ گہرے رشتے بناتی ہیں۔ دوسری طرف صارفین اپنے مقامی پڑوس کے دکانوں تک پہنچ جاری رکھتے ہوئے تحفظ اورسہولت کی تلاش کررہے ہیں۔