مر کزی حکومت کے ذریعہ کسانو ں کیلئے لایا گیا کالا قانون ہے: منا تیاگی

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar) on 25-September-2020

بتیا:مغربی چمپارن ضلع صدر دفتر میں راشٹریہ جنتادل کار کنان نےافتخار احمد عر ف منا تیاگی کی صدارت میں کسان بل کے خلاف مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر تے ہوئے جلو س نکالا جو مہا راجہ لائبریری سے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچ کرایک مجلس میں تبدیل ہو گیا ۔ مجلس سے خطاب کر تے ہوئے آر جے ڈی ضلع صدر منا تیاگی نے کہا کہ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے ذریعہ گذشتہ دنوں سانسد میں پاس کسان مخالف بل کا آر جے ڈی کے ذریعہ مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل کسان مخالف ہے۔ مر کزی حکومت اس بل کے ذریعہ کار پوریٹ گھرانوں کو فائد پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کو لیکر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کے مفاد میں آر جے ڈی اس کولیکر لڑیگی ۔بہار ریاستی جنرل سکریٹری رفیع الا عظم نے کہا کہ سر کار پہلے کی طرح اس بل کو بھی کسانوں پر زبر دستی تھوپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر کار اسے واپس لے نہیں تو کسان کے مفاد میں حکومت کے خلاف تیجسوی یادو کی قیادت میں آر جے ڈی کے سپاہی کسان کے ساتھ آواز اٹھانے کا کام کریگا۔اس موقع پر سابق وزیر رام پر ساد یادو، آر جے ڈی اقلیتی سیل کے صدر سید شکیل احمد ، ویویک چوبے، پر بھو یادو، امجد خان سمیت سکڑوں کار کنان شامل تھے۔