ملک کاتیسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ بنا پٹنہ ایئرپورٹ

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 24-September-2020

پٹنہ: پٹنہ ایئرپورٹ ملک کا تیسرا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا بن گیا ہے۔ پٹنہ ہوائی اڈے سے 10ہزار مسافروں کی آمدوروانگی ہوئی ہے۔ گذشتہ 28 اگست کو 7946 مسافروں کی اور 22 اگست کو 7165 مسافروں کی آمد ورفت پٹنہ ایئر پورٹ سے ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ ڈائریکٹر بھوپیش میگھی نے بتایا کہ ملک میں کولکاتہ 20 ہزار سے زیادہ مسافروں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے ۔ چنئی 12 ہزار سے زیادہ مسافروں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ ایئرپورٹ سے ابھی 29 جوڑی طیاروں کی آمدورفت ہورہی ہے۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر 4.5 ملین پیسنجر ہر سال آتے جاتے ہیں۔ کورونا بحران میں ملک کے کئی شہروں میں معاشی سرگرمیاں کھلنے کل کارخانے شروع ہونے سے پٹنہ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پٹنہ سے ملک کے سبھی شہروں کیلئے ٹرینوں کی آمدورفت شروع نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ ہر بڑے صنعتی شہروں کیلئے پٹنہ ایئرپورٹ سے سیدھی پروازیں ہیں۔ پٹنہ سے فی الحال لکھنؤ، ورانسی اور گوہاٹی کیلئے سیدھی پرواز ہوگئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لگاتار پٹنہ ایئرپورٹ سے مسافروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ پرواز اور سہولتوں میں بھی لگاتار توسیع کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ سے فی الحال 29 جوڑی طیاروں کی آمدورفت ہورہی ہے۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر 4.5 ملین پیسنجر ہر سال آتے جاتے ہیں۔