وزیراعلیٰ ہاتھرس کیس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیں: وزیراعظم

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 30-September-2020

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہاتھرس کے معاملے پر بات کی ہے۔ اس لڑکی پر اْس کے گاؤں میں چار افراد نے حملہ کیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دلی کے ایک اسپتال میں چل بسی۔ وزیراعظم مودی نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور تیزی سے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت میں ان ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔