پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ شرمناک :مایاوتی

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India) on 23-September-2020

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے کام کرنے کا انداز پر تنقید کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ یہ جمہوریت کو شرم سار کرنے والاہے۔محترمہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ اور کام کرنے کے طریقے سے پارلیمنٹ کی شان اور آئین کا وقار تار تار ہوا ہے۔بی ایس پی رہنما نے کہا،’’ویسے تو پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہی کہلاتا ہے پھر بھی اس کے وقار کو کئی بار تار تار کیا گیا ہے۔ حالیہ پارلیمٹ اجلاس کے دوران بھی ایوان میں حکومت کے کام کرنے کے طریقے اور اپوزیشن کا جو برتاؤدیکھنے کو ملا ہے وہ پارلیمنٹ کے وقار ،آئینی کی شان اور جمہوریت کو شرمسار کرنے والا ہے۔بےحد افسوس ۔‘‘پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ہنگامے کے دوران چیئر کا مائک توڑا گیا،دستاویز پھاڑے گئے اور اسسٹنٹ ملازمین کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ اس کے بعد ہنگامے کے درمیان میں زراعت سے متعلق بلوں کو صوتی ووٹوں سے پاس کردیا گیا۔ چیئرمین نے اپوزیشن کے آٹھ اراکین کو ایک ہفتے کےلئے معطل کردیا۔اس کی مخالفت کرتے ہوئے یہ پارلیمنٹ پوری رات پارلیمنٹ ہاؤس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے رہے۔ اپوزیشن نے معطل ارکان پارلیمنٹ کی حمایت میں پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔