پٹنہ میٹر و کے تحت 26جگہوں پر بنیں گے اسٹیشن

Taasir Urdu News Network | Patna  (Bihar) on 25-September-2020

پٹنہ : پٹنہ میٹر و ریل کا رپریشن لمیٹیڈ یعنی پی ایم آر سی ایل کی تشکیل کی گئی ہے اس کے بعد میٹرو ریل کی تعمیر کیلئے دہلی میٹر و ریل کا رپریشن نے ڈپا زٹ ٹرم پر کام کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔اس کے بعد سال 2019کے 25ستمبر کو پی ایم آر سی ایل اور بی ایم آر سی ایل کے بیچ کام کو لیکر ایم او یو کی کاروائی پوری کی گئی ۔ایم او یو کے بعد بی ایم آر سی ایل نے میٹر و کے دونوں روٹوں کے الاٹمنٹ میں اسٹیشن کی تعداد ،مقام ڈیپو سے متعلق کچھ ترمیم کی تجویز دی ہے۔کاریڈور 1کے تحت دانا پو ر سے میٹھا پو ر ہو تے ہوئے کھیمنی چک کی تجویز ہے ۔اس روٹ کی کل لمبائی 17.933کیلو میٹر ہے اس میں 7.393کیلو میٹر اوپر اور 10.54کیلو میٹر انڈر گرائو نڈ میٹرو روٹ ہے۔اس روٹ میں کل 14اسٹیشن ہے ۔اس میں 6 انڈر گرائونڈ اور 8اسٹیشن اوور ہیڈ ہے ۔انڈر گرائونڈ اسٹیشنوں میں رکن پورہ ،راجا با زار ،پٹنہ زو ،وکاس بھون ،ودوت بھون ،اور پٹنہ ریلوے اسٹیشن ہے ۔جبکہ دانا پور سگو نا مو ڑ ،آر پی ایس ،پاٹلی پتر ،میٹھا پور ،رام کرشن نگر ،جگن پور ،اور کھیمنی چک اوپر والے اسٹیشن ہے ۔دوسرے کا ریڈور میں پٹنہ جنکشن سے گاندھی میدان ہوتے ہوئے آئی ایس بی ٹی تک تعمیر ہونی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پٹنہ میٹرو کا تعمیری کا م شروع ہو چکا ہے ۔26جگہوں پر میٹرو اسٹیشن بنانے کی تجویز ہے ۔