چھتیس گڑھ میں رائے پور سمیت کئی اضلاع میں 21 ستمبر سے لاک ڈاؤن

Taasir Urdu News Network | Raipur (Chhattisgarh)  on 21-September-2020

رائے پور: ملک میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملیکے پیش نظر ریاستی حکومتیں احتیاطی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس پر قابو کیا جاسکے۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے معاملے بڑھنے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت رائے پور سمیت 10 اضلاع میں پیر سے ایک ہفتے کے لئے لاک ڈائون کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اتنے طویل وقت کے لئے ایک بار پھرسے لاک ڈاؤن کرنے والی پہلی ریاست ہو گی۔اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت رائے پور کو بھی 28 ستمبر تک کنٹینمنٹ زون بھی قرار دے دیاہے۔رائے پور کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکم کے مطابق رائے پور میں اب تک 26,000 سے زائد کورونا کی شناخت کی گئی ہے اورروزآنہ 900سے 1000 نئے کوروناکے مریض مل رہے ہیں ۔وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے باوجود کورونا پازپٹیو مریضوںکی تعداد میں ترقی ہورہی ہے۔ وائرس کے روک تھام اور چین کو توڑنے کے لئے پورے رائے ضلع کی تمام حدود کو مکمل طور پر سیل کر رہیں گے۔اس دوران طبی دکانوں کو ان کے مقررہ وقت کے اندر اندر کھولنے کے لئے اجازت دی جائے گی۔ دودھ بھی مقررہ وقت کے اندر اندر فروخت کیا جا سکتا ہے۔پٹرول پمپس بھی رائے پور میں آپریشنل ہو جائے گا۔راجستھان کی ریاست بھی کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر 11 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرکردیاگیا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ دفعہ 144 جے پور، جودھپور، کوٹہ، اجمیر، الور، بھیلواڑا، بیکانیر، سیکر، پالی اوناگا پور، جہاں پرکورونا کے زیادہ کیسز آ رہے ہیں نافذ کر دیاگیا ہے ۔