یوگی راج میں محفوظ نہیں بیٹیاں سات سال کی معصوم سے ہوا ریپ

Taasir Urdu News Network | Fatehpur  (Uttar Pradesh)  on 30-September-2020

فتح پور: یوگی راج میں بیٹیاں محفو ظ نہیں۔ عصمت در ی اور ریپ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اب چار سال ،تین سال کی بیٹیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ فتح پور ضلع کے للولی تھانہ علاقے کے ایک گائوں میں منگل کی شام پیش آیا۔ جہاں پر سات کی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتا ر کرلیا ہے۔للولی تھانہ کے انچارج سندیپ تیواری نے بتایا کہ منگل کی شام تقریباًچار پانچ بجے سات لہ بچی اپنے گھر سے کچھ دوری پر کھیل رہی تھی۔ تبھی پڑوسی گائوں ایک نوجوان سائیکل سے وہاں پہنچا۔ اور بچی کو بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری جیسے واقعات کو انجام دیا۔انہوںنے بتایا کہ بچی کی آواز سن کر کھیتوں میںکام کررہے دیہی موقع واردات پر پہنچے اور بھاگ رہے ملز م کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ایچ ایس او تیواری نے کہ متاثرہ بچی کو علاج کے لئے رات میں ضلع اسپتال میں بھرتی کرایااس کی حالت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔