یو پی ایس سی کا امتحان 4 اکتوبر کو

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 30-September-2020

نئی دہلی: سول سروس کے امتحان اس کے شیڈول کے مطابق 4 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔سول سروس امتحان کوٹالنے والی درخواست کو سپریم کورٹ نے آج خارج کر دیا ہے۔ یو پی ایس سی نے امتحان کو ملتوی کرنے کے مطالبے کو لے کرمخالفت کی ۔یوپی ایس سی سپریم کورٹ کو بتایا کہ چار اکتوبر کو ہونے والے سول سروس امتحان کو کورونا کی وجہ سے موخر نہیں کیاجاسکتا ہے۔یوپی ایس سی نے یہ بھی بتایا کہ امتحان کیلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے یوپی ایس سی سے کہا کہ وہ ریاستوں کے احکامات دے سکتاے ہیں کہ وہ امیدواروں کوہوٹلوں میں سول سروس امتحان کارڈ دکھا کرکمرہ حاصل کرنے کی اجازت دیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ یو پی ایس سی کو حکم نہیں دے سکتی ہے کہ وہ کوروناسے متاثرامیدواروں کوامتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے۔کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔