28 ستمبر سے کھلیں گے بہار کے اسکول

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar) on 22-September-2020

پٹنہ: کورونا کے دور میں بند ہو ئے اسکول اور کوچنگ اداروں کو کھولنے کو لیکر حکومت بہار نے فیصلہ لے لیا ہے۔ 28 ستمبر کو بہار کے اسکول کھولنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں 9 سے 12 ویں کلاس تک کے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ 14 مارچ سے بہار کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سر کاری اور پرائیویٹ اسکول و دیگر تعلیمی ادارے کولیکر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق محکمہ تعلیم کے پر نسپل سکریٹری سنجے کمار نے آج ایک میٹنگ بلائی تھی جس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ اسکول جانے کا فیصلہ بچوں کے گارجین پر منحصر کر یگا۔ سر کار کے مطابق اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی حفاظت اول ترجیح ہے۔ سبھی اسکولوں میں کووڈ -19 پروٹو کال کو خیال رکھنا ضروری ہوگا۔