3.5کیلو گانجہ ضبط

Taasir Urdu News Network | Bedar (Karnataka)  on 16-September-2020

بیدر: تعلقہ ہمناآبا دکے گھوڑواڑی دیہات میں غیرقانونی گانجہ فروخت کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرکے 3.5کیلوگرام گانجہ کے پیکٹ اور 35ہزار روپئے نقد ضبط کرلئے گئے ہیں۔ یہ واقعہ دوشنبہ کوپیش آیا۔ ایس پی ڈی ایل ناگیش اور اے ایس پی گوپال بیاکوڈ کی رہنمائی میں پی ایس آئی روی کمار کی قیادت میں اسٹاف نے دھاواڈالاتھا۔ ہمناآباد پولیس سٹیشن میں کیس درج کرلیاگیاہے۔