32 سالہ خاتون کا جرائم پیشوں نے کیا قتل

Taasir Urdu News Network | Sasaram (Bihar)  on 14-September-2020

سہسرام: شہر کے قریب نگر تھانہ علاقہ کے دلیل گنج میںگزشتہ شب کچھ نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے ایک 32 سالہ خاتون کا قتل کر دیا خاتون دلیل گنج کے ہی باشندہ سنتوش چودھری کی بیوی رینو دیوی بتائی جارہی ہے اس ضمن میں سنتوش چودھری نے بتایا کہ آج کی گزری رینو دیوی کو نا معلوم جرائم پیشہ افراد کیسے لے گئے جب صبح میں اسے قتل کر لاش کو جھاڑی میں پھیکے جانے کی خبر ملی تو علاقہ کے لوگوں کی مدد سے پولس کو خبر دی گئی پولس لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی ۔ قتل کے وجوہات کی ابھی وضاحت نہیں ہوئی ہے جبکہ شنتوش چودھری ( شوہر ) کا کہنا ہے کہ اس واردات میں قریبی رشتہ دار کا ہی ہاتھ ہے جن سے اختلاف چل رہا تھا اس سے پہلے ایک بھائی کا بھی قتل کیا جا چکا ہے پولس تفتیش میں سر گرم ہو چکی ہے