ہندوستان

اسٹیٹ ہائیوے پر کار کی زد میں آکر ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کی موقع پر ہی موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh) on 17-Oct-2020

دیوبند: اسٹیٹ ہائیوے پر کار کی زد میں آکر ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ،حادثہ کے وقت ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر اپنا ٹرک سڑک کے کنارے کھڑا کر کے ٹائر تبدیل کرنے کا کام کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق سین پور گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک میں پنکچر ہو گیا تھا اس کا ڈرائیور اور ہیلپر سڑک کے نزدیک ٹرک کو کھڑا کرکے ٹائر تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے دونوں کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کی موقع پر ہی درد ناک موت واقع ہو گئی ۔اس دوران کار کا ڈرائیور کچھ دور پہنچنے پر کار کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر پنچنامہ بھر کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے مورچری بھجوا دیا ،کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کی شناخت نہیں ہوئی ہے ٹرک کے مالک کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے ساتھ ہی کار کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش میں پولیس ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper