ریاست

امیدواروں کیلئے مجرمانہ معاملوں کاحلف نامہ دائر کرنا ضروری : انتخابی افسر

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Gopalganj  (Bihar)  on 30-Oct-2020

گوپال گنج : گوپال گنج اسمبلی حلقہ کے سبھی امیدواروں کو انتخابی افسر کے ذریعہ نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابی کمیشن کے ذریعہ اسمبلی انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو اپنے مجرمانہ معاملوں کا اعلان کرنا ہے۔ اس سلسلے میں امیدوار اپنے خلاف درج سبھی مجرمانہ معاملوں اور قصورثابت ہونے کے معاملوں کو اخبار میں شائع کیاجانا چاہئے۔ یہ اشاعت تین مرحلے میں کیاجانا ہے۔ پہلا مرحلہ پرچہ نامزدگی، واپسی کے آخری تاریخ کے بعد 4 دنوں کے اندر ، دوسری اشاعت پانچویں دن سے آخری دن کے اندر اور تیسری اشاعت پولنگ کے 48 گھنٹہ پہلے کرانا ہے تاکہ انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے اوپر درج مجرمانہ معاملوں سے عوام رو برو ہوسکیں۔ ساتھ ہی انتخابی کمیشن کی ہدایت پر بھی عمل کیاجاسکے۔ اب تک گوپال گنج اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے والے کسی بھی امیدوار کے ذریعہ اپنے خلاف درج معاملوں کا اعلا ن نہیں کیاگیا ہے اور نہ ہی انتخابی افسر اپندر کمار پال کے دفتر میں پیش کیاگیا ہے۔ انھوں نے اخباروں میں اشاعت کے بعد اس کاسرٹیفکٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتخابی افسر کے سخت حکم کے بعد امیدوار کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper