سیاست

بی جے پی نے عوام کو بانٹنے کا کام کیا : سی ایم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Dumka  (Jharkhand)  on 29-Oct-2020

دمکا : ریاست میں دمکا اور بیرمو میں ضمنی چنائو ہو رہے ہیں۔ آپ لوگوں کے تعاون سے رگھوور داس کو سرکار سے بے دخل کیا اور لوگوں کا استحصال بند ہوا ۔ مذکورہ باتیں وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہی ۔ وہ بدھ کو جے ایم ایم امید وار اور اپنے چھوٹے بھائی بسنت سورین کے حق میں صدر بلاک کے گاندو گائوں میں عوامی حمایت کی اپیل کرنے پہنچے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ آج بھی کسانوں ، آدیباسیوں ، دلتوں ، پسماندوں اور اقلیتوں کا استحصال کم نہیںہوا ۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت نے کہا کہ فی الحال میں جے ایم ایم نے جس طریقے سے اقتدار میں قبضہ کیا ہے ۔ اب ان لوگوں کو سیاسی دوکاندار ی بند کر گجرات میں چھوڑ آنا ہے ۔ فی الحال حکومت کے کورونا دور میں دستیابیوں کو گناتے ہوئے کہا کہ حکومت اب پھر سے ترقی کو تیز رفتار دینے کی طرف کام کررہی ہے ۔ اساتذہ تقرری معاملے میں ہائی کورٹ کے تقرری رد معاملے میںکہا کہ فکر مت کیجئے سپریم کورٹ جاکر تقرری بچانے کا کام حکومت کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ آج بی جے پی گیارہ اور تیرہ ضلع بانٹ کر آدی باسی اور غیر آدی باسی کو بانٹنے کا کام کیا ہے ۔ آج ان لوگوں نے ذات دھرم ، اونچ نیچ کے نام پر اور ہندو ۔ مسلم کے نام پر لڑانے کا کام کیا ہے ۔ آج آدی باسی ، دلت اور او بی سی مضبوط ہو ، اس کے لئے ریزرویشن بہت جلد بڑھانے کام کریں گے ۔ جس سے یہاں کے لوگوں کو یہاں ہی نوکری ملنے کا کام ہو ۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ ہیمنت اور بسنت میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ہیمنت ۔ بسنت ہے اور بسنت ہیمنت ہے ۔ انہوںنے آئندہ تین نومبر کو جے ایم ایم امیدوار بسنت سورین کے حق میں ووٹ کر حکومت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔ موقع پر جے ایم ایم امیدوار بسنت سورین نے بغیر نام لئے بی جے پی ایم ایل اے پارٹی کے لیڈر بابو لال مرانڈی کو ٹھگ بتایا ۔ انہوںنے لوگوں سے مل جل کر ذیل راجدھانی کی مان سمان بڑھانے کی اپیل کی ۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے حکومت نے کس طریقے سے آدی باسی ، مول واسی اور اقلیتوں کو دبانے اور کچلنے کا کام کیا تھا ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اسمبلی 2019میں تخت پلٹنے کا کام لوگوں نے کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper