ریاست

جرائم پیشوں نے باپ بیٹے کا قتل کیا ، علاقے میں سنسنی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Begusarai (Bihar)  on 21-Oct-2020

بیگوسرائے:بھگوان پور تھانہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد نے باپ اور اس کے بیٹے کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔پولس ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ نوالہ پنچایت گاؤں کے رہنے والے کملیشوری پرساد (60) اور اس کے بیٹا اوم پرکاش (32) کو پیر کی رات جرائم پیشہ لوگوں نے ان دونوں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجہ اراضی تنازع قرار دیا جارہا ہے۔جیسے ہی اس بہیمانہ واقعہ کی اطلاع ملی موقع پر پہنچی پولیس نے قتل کی تفتیش شروع کردی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔حادثہ کے متعلق ملی جانکاری کے مطابق مہلوک کے اہل خانہ نے بتایا کہ اوم پرکاش گاؤں میں ٹیوشن پڑھاکر واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ گھر سے کچھ ہی دوری پر پہلے سے گھات لگائے جرائم پیشوں نے گھیر لیا اور تیز اسلحہ سے گردن پر وار کردیا۔ اسی دوران لڑکے کو بچانے گئے کملیشوری پرساد پر جرائم پیشوں نے تیز اسلحہ سے حملہ کردیا۔ جس سے باپ بیٹے دونوں کی موت جائے وقوع پر ہوگئی۔ لاش کو جرائم پیشوں نے مہلوک کے گھر کے بغل میں باندھ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھگوان پور ویر پور ، تیارئی سمیت کئی تھانوں کی پولس تیگھڑا ایس ڈی پی او ، انسپکٹر سمیت کئی اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانکاری لی اورآس پاس کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ بھگوان پور تھانہ انچارج دیپک کمار نے بتایا کہ مہلوک باپ بیٹے کی لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بیگوسرائے بھیج دیاگیا۔ انھوں نے کہا کہ حادثہ کی وجہ زمینی تنازعہ بتایاجارہا ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے اور جرائم پیشوں کی گرفتاری کیلئے پولس لگاتار چھاپہ ماری کررہی ہے۔ جدیو کے بلاک صدر کوشل رائے ، سابق پنس شمبھو پاسوان، مکھیا انیتادیوی سمیت کئی عوامی رہنمااور سیاسی پارٹی کے لیڈران نے حادثہ کی مذمت کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper