سیاست

دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینا ہماری ترجیح : تیجسوی یادو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Purvi Champaran  (Bihar)  on 27-Oct-2020

مشرقی چمپارن: ضلع کے ہرسدھی،کیسریا،کلیان پور، مدھوبن اسمبلی حلقوں میں تیجسوی نے کیا خطاب،بہار بے روزگاری کا مرکز بنا ہوا ہے۔ترقی کے نام پر بہار کو لوٹا این ڈے اے کی پندرہ سالہ حکومت نے بہار کو بے روزگاری کا مرکز بنا دیا اور ترقی کے نام پر ریاست کو لوٹنے کا کام کیا اور افسر شاہی کا بول بالا رہا مذکورہ باتیں کیسریا کے حسینی ہائی اسکول کے احاطے میں منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی کمار یادو نے کہا اور مزید کہا کہ دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور اساتذہ کو مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ دی جائے گی ٹولہ سیوک، جھونکا، آشا، وکاس متر کی تنخواہ بڑھائی جائے گی اور ان کی تنخواہ مستقل کردی جائے گی موتی ہاری کے بند پڑے چینی میل کو چالو کیا جائے گا اور ضعیفی پنشن چار ہزار سے بڑھا کر دس ہزار روپے کردیا جائے گا۔جبکہ ہرسدھی گائے گھاٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں کے ساڑھے چار لاکھ اسامیوں پر بحالی کی جائے گی اور اس کے لیے نوجوانوں کو ایک روپے بھی دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی امتحان دینے والے طلبہ کے لیے ٹرین کا فری سفر کرینگے نتیش کے دور اقتدار میں چوہے بھی ٹرینڈ ہوگئے ہیں اور تھانہ میں ضبط شراب پولیس اہلکار پی رہے ہیں کسانوں کے زرعی لون کو معاف کردیا جائے گا کسانوں کا کے سی سی لون معاف کردیا جائے گا نتیش کمار نے غریبوں کسانوں کو ٹھگنے کا کام کیا ہے وکاس کے نام پر اناب شناب بیان دے رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں ۔جبکہ کلیان پور کے باقر پور ہائی اسکول کے میدان میں بھی اجلاس کو خطاب کیا اور عظیم اتحاد کے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی کلیان پور اجلاس کی صدارت اسرار عالم نے کی ہرسدھی اجلاس کی صدارت موہن سہنی نے کی جبکہ حسینی اجلاس کی صدارت سریش یادو نے کی اس موقع سے سینکڑوں کارکنان موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper