دنیا بھر سے

شمالی آئرلینڈ میں آج اسکول بند، ریسٹورنٹس اور پبس پر نئی پابندیاں نافذ ہوں گی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | London (International)  on 15-Oct-2020

لندن: شمالی آئرلینڈ میں کورونا کے پھیلائوکوروکنے کے لیے جمعہ سے اسکول بند اور ریسٹورنٹس اور پبس پر نئی پابندیاں نافذ ہوں گی۔فرسٹ منسٹر ارلین فوسٹر کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کانفاذ ایگزیکٹوز کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کا ایک حصہ ہیں، جمعہ سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور پبس کا کاروبار 4 ہفتوں کے لیے صرف ٹیک اوے اور ڈلیوری سسٹم تک محدود رہے گا۔ ہیلتھ سے متعلق حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اسکول، ہوٹل اور پبس کھلے رہنے دیئے گئے تو انفیکشن زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ نئی پابندیوں کے مطابق ایگزیکٹوز اسکول ہاف ٹرم تعطیلات سمیت 2 ہفتے کے لیے بند کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، اس طرح اسکول پیر 2 نومبر تک بند رہیں گے۔ جس کے بعد ان کی بندش کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ارلین فوسٹر تبدیلیوں کا اعلان ارکان اسمبلی سے کریں گی، اس کے علاوہ غیر ضروری سفر کے بارے میں بھی نئی گائیڈنس جاری کی جارہی ہیں۔ برطانیہ میں متعدد ایسے مقامات ہیں، جہاں حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہواہے۔ بدھ کو صبح کے وقت مذاکرات جاری تھے اور وزرا مختلف فیصلوں پر اتفاق رائے کی کوشش کررہے تھے۔ بالآخروہ 4 ہفتے کیلئے پابندیاں عائد کرنے پر متفق ہوگئے، جن میں ہاسپٹلٹی سیکٹر کی ڈلیوریز اور ٹیک اوے کے علاوہ بندش اور دیگر فاسٹ فوڈز اور ٹیک اوے کے مراکز کو رات 11 بجے بندکرنا شامل ہے۔ لائسنس کے بغیر اور سپر مارکیٹس رات 10 بجے کے بعد شراب فروخت نہیں کریں گی الیٹ لیول کے سوا کوئی انڈور اسپورٹ یا ایسے کھیلوں کی اجازت نہیں ہوگی، جن میں لوگ آپس میں ملتے جلتے ہیں،15 افرادسے زیادہ افراد کو آئوٹ ڈور اسپورٹس کے ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی تمام سروسز، جن میں لوگوں کا قریبی رابطہ ہوتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper