اتر پردیش

غریب افراد کو خود کفیل بنانے کے لئے وزیر اعظم اسکیم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کریں :ایس ڈی ایم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | Deoband  (Uttar Pradesh)  on 10-Oct-2020

دیوبند: نگر پالیکا پریشد دیوبند کے میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ میں ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بینک منیجرزکووڈ19کے پیش نظر شہری علاقہ میں گلی و فٹ پاتھ پر ریڈی لگاکرسامان فروخت کرکے روزی روٹی کمانے والے افراد کو خود قفیل وزیر اعظم کی جانب سے شروع کی گئی سوندھی اسکیم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ریہڈی والے ،اسٹریٹ وینڈرس اور چھوٹے دکاندار اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں ،انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ بینکوں کے توسط سے اہل دوکانداروں کو دس ہزار روپئے کا آسان قرض مہیا کرایا جا رہا ہے جس کے سبب انہوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ،بینک آف بڑودہ ،پنجاب نیشنل بینک ،یوکو بینک ،سینٹرل بینک اور انڈین بینک کی مقامی شاخوں کے منیجرز کو آن لائن درخواستوں کو منظوری دینے کے بعد قرضے جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper