جھارکھنڈ

فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے مجرموں کو سخت سزا دی جائے:سی ایم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Ranchi  (Jharkhnad) on 17-Oct-2020

رانچی : وزیراعلی ہیمنت سورین نے دمکا میں 12 سالہ بچی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے میں سخت کارروائی کریں اور انہیں آگاہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی تمام ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے مکروہ معاملات کی تحقیقات کریں اور فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے مجرموں کو سزا دیں۔ معاملہ یہ ہے:وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ دمکا میں بارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا گیا اور اسے قتل کردیا گیا۔ مقتول پانچویں کلاس کی طالبہ تھی ۔ وہ ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر سے نکلی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper