دنیا بھر سے

فرانس میں کرونا کی دوسری لہر، پیرس سمیت نو شہروں میں رات کا کرفیو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | Pairis  (German) on 15-Oct-2020

پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد دارالحکومت پیرس سمیت نو شہروں میں رات کا کرفیو عائد کرنے کا اعلان ہو گیا ہے۔ کرفیو کی یہ پابندیاں ہفتے سے نافذ العمل ہوں گی۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے بدھ کو ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے اور کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہوگا۔انہوں نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اور دیگر آٹھ شہروں میں رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک شٹ ڈائون رہے گا اور یہ پابندیاں آئندہ چھ ہفتوں تک نافذ رہیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper