سیاست

قاضی گنڈ علاقے میں بی جے پی کے تین کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Srinagar  (Jamuu Kashmir)  on 30-Oct-2020

سری نگر : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین کارکنوں کو جمعرات کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ وائی کے پورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا۔ مقتول بی جے پی کارکنان کی شناخت یووا مورچہ کے جنرل سکریٹری کولگام ، فدا حسین اتو ، عمر حجام ساکنہ وائ کے پورہ قاضی گنڈ اور ہارون بیگ کے طور پر کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق وائی کے پورا قاضی گنڈ میں عسکریت پسندوں نے تین افراد پر فائرنگ کردی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے قاضی گنڈ کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔تاہم ، یہ تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دریں اثنا ، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کولگام پولیس کو قاضی گنڈ کے گاؤں وائے کے پورہ میں دہشت گردی کے ایک واقعے کی اطلاع ملی جہاں عسکریت پسندوں نے بی جے پی کے تین کارکنوں پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران جاے واقعہ پر پہنچے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے تین بی جے پی کارکنوں پر فائرنگ کردی جس کی شناخت فدا حسین ایتو ولد غلام احمد ساکن وائے پورہ (بی جے پی ڈسٹرکٹ یوتھ جنرل سکریٹری) ، عمر راشد بیگ ولد عبد الرشید بیگ ساکن سو پٹ دیوسر (بی جے پی کارکن) اور عمر کے طور پر کی گئی ہے۔ انھیں علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفتیش جاری ہے ۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper