اتر پردیش

لوگوں کو پرالی نہ جلانے کے لئے بے دار کیا جائے :راکیش کمار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | Deoband  (Uttar Pradesh)  on 10-Oct-2020

دیوبند: جی ٹی روڑ پر واقع ترقیاتی بلاک دیوبند کے میٹنگ ہال میں مختلف محکموں کے افسران کی ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا ،جس کی صدارت ایس ڈی ایم دیوبند نے کی ۔منعقدہ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے کہا کہ افسران کسانوں کے درمیان جاکر انہیں بے دار کرنے کا کام کریں اور انہیں پرالی جلانے سے ہونے والے نقصانات کے متعلق معلومات فراہم کرائیں ۔انہوں نے افسران کو گاؤں میں وال پینٹنگ کے ذریعہ لوگوں کو پرالی جلانے سے ہونے والے مضر اثرات سے آگاہ کرنے اور پرالی جلنے پر فوری طور پر تحصیلدار کو اطلاع دینے کو کہا تاکہ ایسا کرنے والے افراد کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کارروائی کی جا سکے ۔ایس ڈی ایم نے بتایا کہ قصور وار پائے جانے پر دو ایکڈ سے کم زمین والے کسانوں سے 25سو روپے اور پانچ ایکڈ زمین والوں سے 15ہزار روپئے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اگر دوسری مرتبہ کوئی کسان اس طرح کی حرکت کرتا ہوا نظر آیا تو اس کے خلاف نیشنل گرین ٹربیونل ایکٹ کی دفعات میں کارروائی کی جائے گی ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper