دہلی

لڑکی سے ناجائز تعلق کی بنا پر لڑکے کا قتل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 10-Oct-2020

نئی دہلی: دہلی کے آدرش نگر میں ایک نوجوان کوپیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا۔پولیس نے تین نابالغ سمیت پانچ لوگوں کو قتل کے الزام میں پکڑا ہے۔کہاجارہا ہے کہ متوفی راہل ملزم کی بہن سے پیار کرتا تھا۔جس کا لڑکی کے گھر اس کی مخالفت کررہے تھے۔ لڑکا اور لڑکی الگ الگ برداری کے تھے۔اس لئے پولیس نے امن وامان کی اپیل کی۔سات اکتوبر کر شمال مغربی دہلی کے آدرش نگر میں مولچند کالونی میں رہنے والے 18سال کے راہل کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے کچھ لوگوں نے بلایا۔راہل سی سی ٹی وی فوٹیج میں جاتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔اس کی اتنی پٹائی کی گئی کہ اس کی موت ہوگئی۔پولیس کو موت کی جانکاری بابو جنگجیون رام اسپتال سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ آنت پھٹنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔راہل کا قتل عشق ومعاشقہ کی وجہ سے کیاگیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper