فن فنکار

منشیات کیس کو لیکرممبئی میںوویک اوبرائے کے گھر پر پولیس نے لی تلاشی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra)  on 15-Oct-2020

ممبئی: بنگلور کے ڈرگس کیس کے سلسلے میں بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کے گھر کی پولیس نے تلاشی لی۔ بنگلور پولیس نے یہ کارروائی وویک اوبرائے کے سالے آدتیہ الوا کی تلاشی میں کی۔آدتیہ الوا کرناٹک کے سابق وزیر جیوا راج الوا کا بیٹا ہے۔ آدتیہ پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اس غیر قانونی کاروبار کے تحت کنڑفلم انڈسٹری کے مشہور گلوکاروں اور فنکاروں کے لئے نشیلی منشیات کی کھیپ پہنچائی جاتی تھی۔معلومات کے مطابق بنگلور پولیس نے ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر کی تلاشی لی۔ پولیس کوشبہہ تھا کہ آدتیہ الوا اپنے بھائی کے گھر میں چھپا ہو سکتا ہے۔کرناٹک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آدتیہ الوافرار چل رہا ہے۔ وویک ان کا رشتہ دار ہے اور ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ملزم وہاں ہوسکتا ہے۔لہٰذا عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر ممبئی میں پہنچی۔حالانکہ اس دوران کیا کیا ہوا،اس پر کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔بنگلور میں آدتیہ الوا کاگھر پہلے ہی تلاش کیا جاچکا ہے۔کرناٹک پولیس نے پہلے سے ہی اس کیس میں اداکارہ راگنی دویدی اورسنجنا گلرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ آدتیہ الوا کی گرفتاری کے معاملے میں بڑی ہستیوں کا انکشاف ہوسکتا ہے۔لیکن وہ ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ڈرگس کیس کے علاوہ کرناٹک میں منشیات کا ایک ریکیٹ منظر عام پر آیاتھا۔ بنگلور پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم مسلسل اس معاملے کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ممبئی کیس میں این سی بی کی ٹیم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان اور دیگر اداکاراؤں سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper