ہندوستان

موٹر سائیکل نہ ملنے پر شادی شدہ خاتون کا گلا دبا کر قتل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Farukhabad (Uttar Pradesh)  on 19-Oct-2020

فرخ آباد: اترپردیش کے فر خ آباد ضلع کے میرا پور علاقے میں جہیز کی خاطر ایک شادی شدہ خاتون کا گلا دبا کر قتل کردیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ قنوج ضلع کے تھانہ وشنو گن کے گاؤں حمیر پور کے رہنے والے دروجے سنگھ یادو کی 26سالہ بیٹی کی شادی تقریباً پانچ سال فرخ آباد ضلع کے میرا پور تھانہ علاقے کے گائوں نگلہ منا کے رہنے والے پشپیندر یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے پولیس کو تحریر دی کہ اس کا بہنوئی اور سسرال والے مزید جہیز کے لالچ میں موٹر سائیکل، سونے کی زنجیر وغیرہ کا مطالبہ کرتے آرہے تھے۔اورسسرال والے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتے تھے ایک دن شوہر غصے میں آکر بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا اور چھو ڑ کر فرار ہوگیا۔متوفیہ کے بھائی کی تحریر پر شوہر پشپیندر،سسر ونود کمار،ساس منجو دیوی،نند رینا کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper