ہندوستان

میاں بیوی نے دو بچوں کے ساتھ کی خود کشی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Kolkata  (West Bengal) on 17-Oct-2020

امرتسر: پنجاب کے فرید کوٹ میں آج میاں بیوی نے دو بچوں کے ساتھ مٹی کا تیل ڈال کرخودکشی کرلی۔جس کی وجہ سے چاروں کی موت ہوگئی۔بچوں میں15سالہ بیٹی اور 10سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔ اس خوفناک قدم اٹھانے کی وجہ مالی تنگی مانا جارہا ہے۔ موقع پر ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ہے۔لیکن پولیس نے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔متوفی جوڑے راجستھان کے رہنے والے تھے اور اینٹ بھٹے پر کام کرتے تھے۔مرنے والوں کی شناخت راجستھان کے ضلع سیکر کے رہنے والے40سالہ دھرم پال،36سالہ بیوی سیما،15سالہ بیٹی مونیکا اور 10سالہ بیٹے ہتیش کے طور پر ہوئی ہے۔گزشتہ تقریباً10سال سے یہ پنجاب کے فرید کوٹ ضلع کے گائوں کلیر میں رہتا تھا۔پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کی۔ابتدائی جانچ کے مطابق خودکشی کی وجہ مالی تنگی مانا جارہا ہے۔ گائوں والوں نے بتایا کہ جب صبح ان کے گھر سے دھنواں نکلتے دیکھا اور گائوں والوں کے آواز لگانے پر اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔اندر کھول کر دیکھا تو پورا خاندان الگ سے جھلس چکا تھا ۔ پولیس اس بارے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper