ہندوستان

نوئیڈا میں خاتون کا قتل،ملز م شوہر بچے کو لیکر فرار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Raipur  (Noida)  on 19-Oct-2020

رائے پور: نوئیڈا میں ایک شخص اپنی بیوی کو مبینہ طور سے قتل کرنے کے بعد اپنے چھ سالہ بچے کو فرار ہوگیا۔پولیس نے یہ معلومات دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انکر اگروال نے بتایا کہ تھانہ فیز 2 علاقے کے گائوں یعقوب پور میں رہنے والے رجنیش یادو نے اپنی بیوی سپنا(26)کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اور اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد وہ بچے کو لیکر فرار ہوگیا۔اگروال نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع پاکرموقع سے پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی تلاش میں پولیس کی کئی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ ملزم کے گھر سے جو آدھار کارڈ ملا ہے وہ فرضی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شک ہے میاں بیوی میںجھگڑا ہوا ہوگا۔جس کے بعد شوہر نے بیوی کا گلا دباکر قتل کردیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper