فن فنکار

پائل گھوش نے بھارتیہ ری پبلکن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra)  on 28-Oct-2020

ممبئی: فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش گزشتہ روز پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کی موجودگی میں بھارتیہ ری پبلکن پارٹی (اٹھاولے) میں شامل ہوگئیں۔مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اس موقع پر کہا کہ ’پارٹی میں شامل ہونے کے لئے میں پائل گھوش کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔بھارتیہ ری پبلکن پارٹی (اٹھاولے) کی ایک کارکن نے گلدستہ پیش کرکے پائل گھوش کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا اہلکار اور پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے انوراگ کشیپ کے خلاف ممبئی کے ورسووا تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (I) 354, 341 اور 342 کے تحت کیس درج کرایا تھا۔انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش نے ماہ ستمبر کے آخر میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی۔ مہاراشٹر کے اہم لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و با اختیار رام داس اٹھاولے کے ساتھ میڈیا کے سامنے آکر پائل گھوش نے سخت احکامات دیئے تھے کہ وہ انصاف پانے کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گی۔اپنے وکیلوں اور رام داس اٹھاولے کے ساتھ آکر انہوں نے انوراگ کشیپ پر ایک بار پھر سے الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ نہیں چاہتیں کہ کسی اور کے ساتھ ہو، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper