سیاست

پرینکا گاندھی نے بنکروں سے بات کر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 27-Oct-2020

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو اتر پردیش کے بنکروں سے ویڈیو کانفرنس کرکے بات کی اور انہیںپارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ پارٹی کے ریاستی میڈیا کنوینر للن کمار نے کہا کہ پرینکا نے ورانسی کے تقریباً50 بنکروں سے بات کرکے ان کی تمام پریشانیوں کوسن کر ہمدردی کا اظہار کیا۔کمار کے مطابق نکروں نے پرینکا کو بجلی کی شرحیں بڑھائے جانے سے ہورہی پریشانی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ان کے بجلی کے کنکشن کاٹے جا رہے ہیں۔ کمار کے مطابق پرینکا نے ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی کئے گئے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔پرینکا گاندھی نے بنکروں کو یقین دلایا کہ اس ناانصافی کے خلاف کانگریش ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ حکومت سے بنکروں کو ہورہی پریشان کے حل کرنے کے لئے درخواست کریںگی۔ کمار نے بتایا کہ ریاست کے بنکروں کے ساتھ پرینکاگاندھی کی یہ کانفرنس آگے بھی جاری رہے گی۔اس سے قبل پرینکا نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ آن لائن بات چیت کی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper