ہندوستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تیرہویں روز مستحکم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | New Delhi (India)  on 15-Oct-2020

نئی دہلی: جمعرات کے روز مسلسل تیرہویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 23 روز سے مستحکم ہے۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی معروف کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper