ریاست

پی سی سی پی ڈسپیچ سے متعلق میٹنگ، ٹریفک پلان تیار کرنے کے لئے ہدایات

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Darbhanga  (Bihar)  on 30-Oct-2020

دربھنگہ:  ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی سربراہی میں اپنے آفس سیل میں پی سی سی پی کے ڈسپیچ کو لے کر ایس ایس پی شری بابو رام کی موجودگی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ 3 نومبر 2020 کو 78- کوشیشوراستھان ، 79- گوڑابورام ، 80- بینی پور ، 81- علی نگر اور 82- دربھنگہ دیہی اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کے لئے پولنگ پارٹی اور پی سی سی پی ڈسپیچ کرنے کو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ایس ڈی پی او صدر انوج کمار کو ہدایت دی کہ 2 نومبر 2020 کو پی سی سی پی ڈسپیچ کے لئے شہری علاقے میں ٹریفک کا منصوبہ بنائیں ، تاکہ جام کا مسئلہ پیدا نہ ہوسکے۔ انہوں نے ضلع تعلقات عامہ کے ذریعہ نقشہ کے ساتھ ٹریفک کے ورک پلان کو اخباروں میں شائع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر روی کمار نے بتایا کہ 556 گاڑیوں کو ڈسپیچ کے دوران گاڑیوں کے نکلنے میں کوئی پریشانی نہ ہو پانچ اسمبلی حلقوں کے لئے 565 پی سی سی پی ڈسپیچ کئے جانے ہیں۔‌ پی سی سی پی نہرو اسٹیڈیم سے آنے والی گاڑیاں ای وی ایم کے لئے +2 شفیع مسلم ہائی اسکول / ایم ایل اکیڈمی جائیں گی۔ وہاں سے ای وی ایم کو سی اے پی ایف کے ساتھ اپنے اسمبلی حلقہ کے نامزد پولنگ بوتھ تک لے جایا جائے گا۔ 2 نومبر کو ڈسپیچ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی پارکنگ پر تبادلہ خیال ہوا اور پولنگ کے بعد پولڈ ای وی ایم ریسیو کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پولڈ ای وی ایم کوشیشوراستھان اور گورابورام اسمبلی حلقہ کے لئے آئی ٹی آئی ویمن کالج رام نگر میں اسٹرانگ روم بنایا گیا ہے اور 80- بینی پور 81۔علی نگر اور 82- دربھنگہ دیہی کے لیے پولڈ ای وی ایم کی ریشونگ اسٹرانگ روم میں بنایا گیا ہے۔ میٹنگ میں سٹی پولیس شری اشوک کمار پرساد، اسپیشل ایکزیکیٹو آفیسر شری اجے کمار اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناگیندر کمار گپتا موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper