فن فنکار

ڈرگس کے معاملے میں ریا چکرورتی کو ملی ضمانت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network   Mumbai  (Maharashtra)  on 07-Oct-2020

ممبئی: بالی وڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کنکشن کو لیکرریا چکرورتی کو آج ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اسے مشروط ضمانت دی ہے۔ ریا کے علاوہ سشانت کے گھر والے دپیش ساونت اور سیموئیل مرانڈا کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔دریں اثناء ریا کے بھائی شیوک چکرورتی اور عبد الباسط پریہار کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ ریا چکرورتی کو ضمانت دیتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ نے کچھ شرائط عائد کی ہے ۔ریا چکرورتی کو اپناپاسپورٹ کورٹ میں جمع کرانا ہوگا۔ریا چکرورتی کواگلے 10 دنوں کے لئے روزانہ ممبئی پولیس تک پہنچ کرحاضری دینی ہوگی۔ریا چکرورتی کوایک لاکھ روپے کی ضمانت بانڈ دینا پڑے گا۔ریا چکرورتی عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہرنہیں جا سکتی ہیں۔29 ستمبر کو سبھی ملزمین کی ضمانتی درخواست کی سماعت کے بعد ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس سارنگ وی کوتوال نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔ آج فیصلہ سنایا جانا تھا ۔ آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جیل میں بند ریا چکرورتی ،دیپیش اور سیموئیل جو کو ضمانت دے دی۔جانچ ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو ریاکے ساتھ ساتھ سبھی کی ضمانت کی مخالفت کی۔این سی بی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل سنگھ نے عدالت میں کہا کہ ریا چکر ورتی نہ صرف سشانت سنگھ راجپوت کے لئے منشیات خریدتی تھیں بلکہ وہ اسے فائننس بھی کرتی تھیں۔ مطلب وہ غیر قانونی منشیات سنڈیکیٹ اسمگلنگ جو معاشرے کے لئے مہلک ہے کیونکہ کوئی بھی قتل یا غیر ارادی قتل کی واردات ایک خاندان کو متاثر کرتی ہے۔لیکن منشیات کی لت پورے معاشرے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ دوسری طرف ریا کے وکیل ستیش مانے شندے نے ہائی کورٹ کے سامنے اس معاملے میں کوئی بھی ثبوت نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور انہوں نے ڈرگس کیلئے منشیات کے لئے فنڈنگ کی دفعہ27A نافذ کرنے کو چیلنج کیا ہے۔این سی بی نے سشانت کی موت سے منسلک منشیات کے زاویے میں اب تک ریا چکرورتی سمیت کل 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ این سی بی کا دعویٰ ہے کہ تمام ملزم بالی ووڈ ڈرگس سنڈیکیٹ کا حصہ ہیں ، حالانکہ صرف کچھ گنے چنے مجرموں کے پاس سے ہی درگس کی بہت کم مقدار میں برآمدگی کو لیکر جانچ ایجنسی بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔20میں سے پانچ ملزمین کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ لیکن ریا کی ضمانتی عرضی اب مجسٹریٹ کورٹ اورسیشن کورٹ کی طرف سے خارج ہورہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper