ہندوستان

کار میںپانی بھرنے سے نوجوان کی موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | Hyderabad (Telangana)  on 16-Oct-2020

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میںسیلاب میں پھنسے ایک نوجوان کا فون کال سامنے آیا ہے ، جس میں وہ اپنے دوست سے مدد کی درخواست کررہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے اس کی کار بہہ کرایک درخت ہونے کی وجہ سے پھنس گئی۔ کار میں پانی بھر گیا ہے۔ اسی دوران وہ اپنے دوست کو فون کرکسی کو بھیجنے کی درخواست کر رہا ہے۔ یہ اس کی آخری کال ہے۔ جب تک کہ کوئی مدد نہیں ملتی اس کی کار بہہ جاتی ہے۔ یہ شخص جمعرات کو مردہ حالت میں پایا گیا۔اس شخص کی شناخت وینکٹیش گوڑ کے طور پرہوئی ہے۔ دوسری جانب گھبرایا وپریشان اس کا دوست اسے کسی دیوار پر چڑھنے یا درخت کو پکڑنے کا مشورہ ہے۔ لیکن گوڑاس کا جواب منفی میں ہوتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ میں کمپاؤنڈ دیکھ سکتا ہوں لیکن اگر میں کار سے باہر نکلتا ہوںتو میں پانی کے تیز بہائو میں بہہ جائوںگا۔واضح رہے کہ حیدر آباد میںبھاری بارش اورسیلاب کی وجہ سے 31لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ پورے تلنگانہ میں50 کی موت ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper