فن فنکار

گھر میں جھاڑو پوچھا بھی لگاتا ہوں : امیتابھ بچن

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra) on 17-Oct-2020

ممبئی: فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد اب بھی گھر کے روزمرہ کے کام خود کرتے ہیں جس میں جھاڑو پوچھا بھی شامل ہے۔ ایک ٹی وی شو کے دوران امیتابھ بچن سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کے کام کیا کرتے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا البتہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں۔یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات اپنے گھریلو کام کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper