اتر پردیش

یوپی میں 9 ویں سے 12ویں تک 19 اکتوبر سے شرائط کے سا تھ کھلیں گے اسکول

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu News Network | Lucknow (Uttar Pradesh)  on 16-Oct-2020

لکھنؤ: حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان ان لاک 5.0 کی گائیڈ لائن میں 15 اکتوبر کے بعد سے سبھی اسکول اور کالج کو قاعدے و قوانین کے ساتھ ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حالانکہ اس کا فیصلہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اتر پردیش حکومت نے مرکزی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق 15 اکتوبر سے سبھی اسکول اور کالج کھولنے کا فیصلہ لیا تھا۔ ضلعی سطح پر انتظامیہ سے بات کرنے کے بعد اسکول مینجمنٹ کیمپس کھولنے کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے سبھی طلبا کے لئے والدین کی جانب سے اسکول جانے کی اجازت دینے والا نوٹ لانے کو کہا ہے۔حکومت کی نئی گائیڈ لائن میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ اگر 15 اکتوبر کے بعد ریاستیں اسکول کھولتی ہیں تو بچوں کی حاضری کو لے کر کوئی ہائے توبہ نہیں مچائی جائے گی۔ اسکول آنے والے طلبا کو والدین کی ریٹرن پرمیشن کے ساتھ آنا ہوگا۔ سبھی اسکولوں میں آن لائن کلاس کی سہولت بھی دی جائے گی۔یوپی میں 9 ویں سے بارہویں کلاس کیلئے اسکول 19 اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کلاسز شفٹ میں چلیں گی ساتھ ہی سینیٹائزیشن اور سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا جائے گا۔طلبا کو والدین کے تحریری اجازت نامہ کے بعد ہی کلاس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے بیان میں کہا کہ اگلے ہفتے سے بچے شفٹ میں اسکول جا سکیں گے اس سے اسکولوں میں پچاس فیصد کی موجودگی یقینی کی جا سکے گی گی۔سبھی ٹیچرس، طلبا اور ورکرس کے لئے ماسک لگانا ضروری ہوگا۔ ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ آن لائن ٹیچنگ کو لے کر بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن طلبہ کے پاس آن لائن ٹیچنگ کا ایکسس نہیں ہے انہیں اس معاملے میں ترجیح دی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper