Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar) on 28-Oct-2020
سمستی پور: بہار کی موجودہ صورت حال سے عوام واقف ہے اور اس بار کسی بہکاوے میں عوام نہیں آنے والی،یہ باتیں راجیہ سبھا پارلیمنٹ اشفاق کریم نے وجے ونت کمار چودھری کے رہائش پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں،انہوں نے کہا کہ بہار کی حالت بد سے بدتر ہو چکی ہے ۔گزشتہ 15 سالوں کی نتیش حکومت نے عوام کو نہ صرف چھلا ہے بلکہ محتاجی زندگی جینے کو مجبور بھی کر دیا ہے ۔ عوام تنگ آچکی ہے یوں تو پورے ملک میں اقتدار مخالف لہر ہے مگر بہار میں انتخاب کے نتیجے سے یہ جلد ثابت بھی ہو جائیگی ۔ بہار کی ترقی کے لئے تیجسوی نے اپنا من بنا لیا ہے کم عمری میں انکی اعلیٰ سونچ کا ہر کوئی قائل ہے جو بہار کی ترقی میں اہمیت کی حامل ہوگی ۔آر جے ڈی ہی صوبہ کی پسماندگی کو دور کریگی ۔ روزگار سمیت ہر شعبئہ حیات کی ترقی کو لیکر آر جے ڈی پابند عہد ہے،اشفاق کریم نے آر جے ڈی کے امیدوار الوک کمار مہتا کی حمایت میں اُجیار پور کے مختلف جگہوں کا دورہ کر لوگوں سے آر جے ڈی کو جتانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر وجے ونت کمار چودھری نے کہا کہ بہار کی مستقبل کو تیجسوی جیسے نوجوان ، با عقل رہنما کا انتظار ہے اور بہار اپنی بہتر اور نئی پہچان کے ساتھ ملک کے لئے ایک نظیر بنیگا ۔ اس موقع پر قاضی نسیم ایکتا ، عین العابدين،نند کشور مہتو،بلاک صدر محمد جابر حسین،راج دیپک، ڈاکٹر اکبر مشاہدي، ڈاکٹر خورشیدِ،محمد طارق، نواب جیلانی، محمد زاہد جينت کمار چودھری،کانگریسی لیڈر سہیل احمد، خالد حسین عرف چاند بابو،وغیرہ موجود تھے