انتخابی عمل کو پوری مستعدی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچائیں

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar) on 17-Oct-2020

بتیا: ضلع انتخابی افسر کند ن کمار کی صدارت میں آج کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں انتخابی کارروائی کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرانے کیلئے کی جارہی تیاریوں کا باریکی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سبھی آراو، سبھی سیلوں کے نوڈل افسران اور متعلقہ افسر شامل ہوئے جائزہ کے دوران ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ اب تک کی سبھی تیار یاں بہتر طریقے سے کی گئی ہیںجو قابل تعریف ہیں۔ الیکشن سے متعلق سبھی پوری طرح بیدار اور مستعدرہ کر انتخابی کارروائی کو کا میا بی کے ساتھ مکمل کرانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کاموں کوپور ی احتیاط کے ساتھ نمٹارہ کیا جائے۔ اس کام میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہے۔ اس پر خصوصی سے توجہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخانی کار روائی سے متعلق ڈائیکو مینٹیشن کاکام اپڈیٹ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی طر ح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کر نا پڑےانہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی عام انتخاب 2020 اور ایک والمیکی نگر پارلمیانی ضمنی انتخاب دونوں ایک ساتھ کرائے جانے ہیں اسلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ الیکشن سے متعلق سبھی کام مکمل احتیاط کے ساتھ سبھی قسم کے انتخاب سے متعلق نقس سے پاک رپورٹ اپڈیٹ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز بوتھوں سے سیدھے ویب کاسٹنگ کیا جا نا ہے۔ ویب کاسٹنگ کا پورا انتظام بوتھوں پر کیا جائے اور اس سے متعلق رپورٹ الیکشن برانچ کودستیاب کرا یا جائے۔ اسکے ساتھ ہی پولنگ پارٹی کیلئے روٹ چارٹ سے متعلق اپڈیٹ رپوربھی الیکشن برانچ کو بلاتاخیر مہا یا کرایا جائے۔