آر جے ڈی امیدوار سنیل کشواہا کی عوامی رابطہ مہم تیز رفتار

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi  (Bihar)  on 27-Oct-2020

سیتامڑھی : سیتامڑھی شہری اسمبلی حلقہ سے راجد امیدوار سنیل کشواہا کا لوگوں سے ملنے جلنے کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے آج مہسول کے تینوں پنچایت مہسول مشرقی، مہسول مغربی، مہسول گوٹ کےساتھ بھوپ بھیرو پنچایت کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل کو سنا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بہار کا باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں آنے والا ہے اور آر جے ڈی کی قیادت میں حکومت بنے گی اور وزیراعلیٰ تیجسوی یادو ہی ہوں گے۔ اور آپ کے سارے پریشانیاں جلد ہی ختم ہوں گی۔ امیدوار کے ساتھ عوام کا قافلہ چل رہا تھا، بطور خاص محمد امیرالحق، ریحان خان، سونو خان، صفت حبیبی، شیلیندر جھا سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔