بیلسنڈ آر جے ڈی امیدوار سنجے گپتا کا عوامی رابطہ مہم شباب پر!

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi  (Bihar)  on 27-Oct-2020

سیتامڑھی : بیلسنڈ اسمبلی حلقہ ضلع سیتامڑھی سے آرجےڈی کے امیدوار سنجے گپتا اپنے اسمبلی حلقہ کے تریانی بلاک کے مختلف گاؤں کا دورہ کر اپنے حق میں لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ اپنے طوفانی دورہ کے دوران انہوں نے عام لوگوں کے مسائل کو بھی سنا اور وعدہ کیا کہ وہ اپنی کامیابی کے بعد اپنے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد شروع کرا کر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرائیں گے اور لوگوں کی پریشانی کے حل کیلئے وہ ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر آر جے ڈی پنچایتی سیل کےجنرل سکریٹری جمال الدین بچو، خوشنندن رائے، سریندر یادو، سنجے سنگھ، جامن سہنی، بندیشور مہتو سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے۔