بی جے پی صدر دلیپ گھوش کورونا سے متاثر،اسپتال میں داخل

Taasir Urdu News Network | Kolkata  (West Bengal) on 17-Oct-2020

کلکتہ: مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کوکورونا وائرس سے متاثر پایا گیا، جس کے بعد انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گھوش کو ہلکا بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ گھوش کو 102 ڈگری بخار ہے اور فی الحال ان کا علاج چل رہا ہے۔ ان کی آکسیجن کی سطح معمول ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔مدنی پور کے ایم پی دلیپ گھوش کوگزشتہ دو دنوں سے طبیعت خراب تھی جس کے بعد انہوں نے جانچ کرائی،جس میں وہ کورونامثبت پائے گئے۔جمعہ کے روز مغربی بنگال میں 3.771نئے COVID-19 کیس رپورٹ آئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملات میں اضافے کے ساتھ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر3,13,188 ہوگئی ہے ، جس میں 32,500 فعال معاملے شامل ہیں۔ ریاست میں اب تک کورونا کی وجہ سے 5,900 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔