خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت

Taasir  Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 10-Oct-2020

نئی دہلی:  وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہاگیا کہ خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ اگر کوئی خاتون شکایت کرے تو اس کی ایف آئی آر بنا کسی تاخیر کے درج کی جائے۔ اور مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ یہ ہدایت نامہ اس لئے جاری کیاگیا کہ اتر پردیش پولیس ہاتھرس میں دلت لڑکی کے قتل کے سلسلے میں تنقید کا نشانہ بن گیا اور کیونکہ اس نے وقت پر نہ ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ کوئی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ یہ بھی الزامات ہیں کہ پولیس نے ا ہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا اور اہل خانہ کو لاش سپرد کرنے سے انکار کردیاگیا۔ تمام ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دے کہ عصمت دری اور دوسری واردات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کرے۔حکومت نے پہلے ہی خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لئے سخت قانون بنائے۔ لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔ انہیں روکنے کی اشد ضرورت ہے اگر کوئی پولیس یا انتظامیہ اس میں کوتاہی سے کام لے گا تو اس کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے گی۔