درگا پوجا کےدوران احتیاط برتنے کی ہدایت:ڈ ی ایم

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bhiar) on 17-Oct-2020

بتیا: کووڈ-19 کے انفیکشن سے بچائو کے مدنظرمرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری گائڈ لائنس کے تناظر میں اس بار در گاپوجا کے موقع پر پوجا پنڈال ، منڈپ،مندر، شیوالئے وغیرہ مقامات پر لوگ اکٹھا نہیں ہو سکیں گے ۔ اور سر کا ر کے ذریعہ گائڈ لائنس پر پوری طرح عمل کریں گے اس سلسلے میں ڈی ایم کندن کمار اور بتیا پولس سپر نٹنڈنٹ اپیندر ناتھ ورما ، بگہا پولس سپر نٹنڈنٹ کرن کمار گورکھ جادھو، کے ذریعہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کر جانکاری دی گئی۔ مذکورہ جانکاری دیتے ہوئے بتیا پولس سپر نٹنڈنٹ نے میڈیا ملازمین کو بتایا کہ در گا پوجا کا انعقاد مندروں میں یا نجی طور پر گھر پر کیا جائے ۔ لیکن سر کار کے ذریعہ جاری گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ مندروں میں پوجا پنڈال منڈپ کی تعمیر نہیں کیا جا ئیگا۔ اس کے آس پاس کوئی گیٹ یا استقبالیہ گیٹ نہیں بنایا جا ئیگا۔ جس جگہ پر مر تی رکھی گئی ہے۔ اس جگہ کو چھوڑکر باقی حصہ کھلا رہے گا۔ لائوڈ اسپکر وغیرہ کا استعمال نہیں کیا جا ئیگا۔ پوجا کے مقام کے آس پاس کھانے پینے کا اسٹال نہیں لگا یا جا ئیگا ، اسی طر ح وسرجن جلوس کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ، ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مقررہ طریقہ سے نشانزد مقامات پر ہی مر تیوں کا وسر جن کیا جائیگا۔