دلت خاتون سے عصمت دری،پولیس نے کیس درج کرنے میں کی لاپروائی

Taasir  Urdu News Network | Partabgarh  (Uttar Pradesh)  on 16-Oct-2020

پرتاپ گڑھ،: اترپردیش میں خواتین کے ساتھ لوٹ مار قتل، عصمت دری جیسے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔یوگی حکومت اس پر لگام لگانے پر ناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ آئے دن طرح طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ ترین واقعہ پرتاپ گڑھ کے منکا پور میں پیش آیا۔ جہاں مائیکے جارہی ایک دلت خاتون کے ساتھ درندے عصمت دری کی ۔ متاثرہ بیہوشی کی حالت میں پولیس اسٹیشن پہنچی۔تو پولیس والوں نے خاتون کا پھٹکارا ۔ بعد میںاعلیٰ حکام کی مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ضلع کے منکا پور تھانے کے چوکا پار پور علاقے میں ایک دلت خاتون کے ساتھ عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ یہ واقعہ 14 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ گیاس پور سے گھر جارہی تھی۔ راستے میں بیٹی سبزی لینے لگی،جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تھوڑا فاصلہ ہوگیا۔اسی دوران گائوں کا ہی وجے جیسوال پہنچ گیا خاتون کو گھسیٹ کر پل کے نیچے لے جاکر اس کے ساتھ عصمت در ی کی۔چیخ وپکار سن کر بیٹی وہاں پہنچ گئی۔اس دوران ملزم وجے جیسوال مارپیٹ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔اس معاملے میںپولیس کابے رحم چہرہ سامنے آیا۔متاثرہ تھانے میں جب پولیس کے پاس پہنچی تو شکایت درج کرنے کے بجائے اسے فرار دیا۔ناامید خاتون نے انصاف کے لئے افسران سے چیخ وپکار لگائی افسران کی پھٹکار کے بعد منکا پور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ضلع کے ایس پی انوراگ آریہ کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ تاچھ کے ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔یوپی کے ہاتھرس معاملے کے بعدسے مسلسل خواتین کے ساتھ ظلم وزیادتی اور عصمت دری کے خلاف معاملے سامنے آرہے ہیں۔سب سے بڑی فکر کی بات یہ ہے کہ متاثرہ کو مقامی پولیس کے ذریعہ کوئی حمایت نہیں مل رہی ہے۔