راجد امیدوار شب چندر رام نے آج مسلم اکثریتی علاقوں میں عوامی رابطہ مہم چلایا

Taasir Urdu News Network | Hazipur  (Bihar) on 17-Oct-2020

حاجی پور: ویشالی ضلع کے پاتے پور اسمبلی حلقہ سے راجد امیدوار و سابق ریاستی وزیر شب چندر رام نے آج مسلم اکثریتی علاقوں میں عوامی رابطہ مہم چلا کر لوگوں سے اپنے حق میں ترقی کے نام پر ووٹ مانگا اور لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ پندرہ سالوں میں نتیش کمار نے بہار کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں جس اعتبار سے بہار کی ترقی ہونی چاہیے اس اعتبار سے نہیں ہوئی ہے۔جس وجہ سے یہاں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ روزگار کے کوئی ذرائع نہیں ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان بےروزگار ہو کر در در بھٹک رہے ہیں۔ خواتین کی عزت و آبرو کی حفاظت نہیں ہو رہی ہے۔پوری ریاست میں جرم بےتحاشا بڑھ رہا ہے۔ پولیس اور قانون کا لوگوں میں خوف نہیں ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پوری ریاست میں غنڈہ راج ہے۔ ہر جگہ افسر شاہی قائم ہے۔ لوگوں کے دکھ درد اور فریاد کو کوئی سننے والا نہیں ہے۔ اس لئے اس بار ہر حال میں آپ لوگوں کے تعاون سے نکمے سرکار کو بدلنے ہیں۔ اور تیز رفتار تجسوی سرکار لانی ہے۔ اس موقع پر علاقہ کے مشہور و معروف دانشور اور اور سیاسی و سماجی خدمتگار ابوبکرصدیق نے راجد امیدوار شپ چندر رام کو یقین دہانی کرایا ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کا قیمتی ووٹ انہیں ہی ملے گا جو اس علاقے کے لوگوں کے دکھ درد میں شامل ہوگا۔ علاقے کی صورتحال بدلنے کی ذمہ داری لے گا۔ اور ہمارے بہار کو پھر سے سونے کی چڑیا بنانےکی کوشش کرے گا۔ اور اپنے علاقے کے لوگوں سے بھی اس شعر کے مطابق ہی ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔ آخر میں راجد امیدوار شب چندر رام نے لوگوں کے امیدوں پر مکمل طریقے سے کھڑے اترنے کا اعلان کیا تو علاقائی لوگوں نے انہیں قبل از وقت جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا مالا پہنا دیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر علاقے کے معروف سیاسی رہنما محمد نثار، محمد صابر حسین، ڈاکٹر محمد ابوذر صدیقی،ڈاکٹر محمد سلیم، محمد ارشاد، محمد عرفان، سنجیر عالم، انیل رائے، چندن رام، کنت لال پاسوان، سنیل رائے اور راجیش رائے وغیرہ موجود تھے۔ ان سبھی لوگوں نے جیت کی نیک خواہشات پیش کی ہے۔