راجد امیدوار مکیش یادو کا عوامی رابطہ مہم زوروں پر !

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi  (Bihar)  on 27-Oct-2020

سیتامڑھی : بہار الیکشن کی تاریخ قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہے اور ایسے میں تمام پارٹیاں اور امیدوار اچھا نتیجہ پانے کے لئے ہر ممکن اور جی توڑ کوشش کررہے ہیں،اور عوامی ریلی اور انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اسی صورت حال کو مضبوط بنانے کےلئے اور ووٹ حاصل کرنے کے لئے۔ سیتامڑھی ضلع کے باجپٹی اسمبلی انتخابی حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل کے ٹکٹ پر چناؤ لڑ رہے راجد امیدوار مکیش کمار لال یادو نے بھی عوامی رابطہ کر رہے ہیں اور لوگوں سے اپنے لئے ووٹ دینے کی درخواست کی، ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے باجپٹی اسمبلی انتخابی حلقہ کے بری پھلوریا گاؤں میں عوامی رابطہ کے تعلق سے آپسی اتحاد پر زور دیا اور سبھی ذات برادری اور سبھی مکتبۂ فکر کے لوگوں سے ملاقات کر اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمیں امید ہے اگر آپ لوگوں کا ساتھ رہا اور آپنے ہمیں یاد رکھا تو ہماری کامیابی بھی ہوگی اور ہم آپ کے ساتھ ملکر کچھ کام بھی کرسکیں گے انہوں نے سبھی لوگوں سے ووٹ دینے اور اپنے حق کو استعمال کرنے خصوصی درخواست کی ہے اس موقع پر مکھیا کمال احمد عرف کلو جی، مکھیا محمد جیلانی، محمد محفوظ ، عبدالصمد ، محمد ذکی کمال، محمد رضی کمال سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے!