سبری مالا مندر دوبارہ کھلی، ایک دن 250 عقیدتمندوں کو جانے کی اجازت

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India) on 17-Oct-2020

نئی دہلی: سات مہینے کے طویل وقفے کے بعد کیرالہ میں عقیدت مندوں کیلئے سبری مالا مندر کے دروازے کھول دئے گئے ہیں۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر عقیدت مندوں سے کورونا وائرس کی نگیٹیو رپورٹ لانے کو کہا گیا ہے اور مندر میں تمام اوقات کے اندر ماسک پہننا لازمی ہے۔ مندر پانچ روز تک پوجاپاٹھ کیلئے کھولی گئی ہے جس میں عقیدت مندوں کو 21 اکتوبر تک پوجا کرنے کی اجازت ہوگی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نئی رہنماہدایات کے مطابق صرف 250 لوگوں کو ہر دن مندرمیں داخل ہونے کی اجازت ہوگی ۔یہ قدم بھیڑ بھاڑ سے بچنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔عقیدت منددرشن کیلئے بوکنگ ورچوئل کیوسسٹم کے ذریعہ کر سکیں گے۔ ہفتے کے روز تقریبا 246 عقیدت مندوں نے ورچوئل سسٹم کے ذریعہ رجسٹریشن کرایا۔ ریاستی حکومت نے کیرالہ میں کورونا معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان سخت پروٹوکول نافذ کی ہیں۔ جس کے تحت مندر پہنچنے سے48 گھنٹے قبل کووڈ۔19 کی نگیٹیو رپورٹ ساتھ میں ہونالازمی ہوگا۔ ان عقیدت مندوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ نیلاکھل پر ہوگا جو کووڈ۔19 نگیٹیو ٹیسٹ رپورٹ لانے میں ناکام رہے۔ صرف وہ لوگ جن کی عمر 10 سے 60 کے درمیان ہے ان کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونی چاہئے جس میں ان کے فٹ ہونے کی حالت بتائی گئی ہوتاکہ انہیں پہاڑی پر چڑھنے میں کسی طرح کے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 25 مارچ کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے جب ملک گیر سطح کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہو اور عقیدت مندوں کو مندر میں پوجاپاٹھ کی اجازت دی جارہی ہو۔