سول سرجن نے پی ایچ سی کا معائنہ کیا ، دیں کئی ہدایات

Taasir  Urdu News Network | Siwan  (Bihar)  on 10-Oct-2020

سیوان: بلاک صدر دفتر واقع پی ایچ سی کا جائزہ لینے سول سرجن یدوونش کمار شرما نے جمعہ کو اسپتال پہنچے۔ ساتھ ہی گٹھنی بازار میں واقع تمام پرائیویٹ جانچ گھر کی جانچ کی۔ جانچ کے دوران زیادہ تر لائب ٹکنیشین اپنا لائب بند کر فرار ہوگئے تھے۔ وہیں دیگر پرائیویٹ ڈاکٹروں میں ہڑکمپ مچ گیا۔ جانکاری کے مطابق ضلع سے پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے لائب ٹکنیشن کے یہاں ان کالائیسنس ، رجسٹریشن ، رکھ رکھاؤ ، الٹراساؤنڈ مشین کی جانچ ، محکمہ صحت کے ذریعہ جاری گائڈ لائن کااہتمام کرنے اور ان کے یہاں ملی شکایتوں کی بنیاد پر جانچ کی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے بلاک کے پانچ جھولا چھاپ ڈاکٹروں کے یہاں چھاپہ ماری کی۔ جن کے یہاں سے دوائیاں ، ڈرپ کی بوتلیں، چارپائی، لیٹر پیڈ، بی پی مشین اور اہم کاغذات برآمد ہوئے۔ چھاپہ ماری کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے الٹراساؤنڈ سنٹر سے مشین سمیت ایک ٹکنیشن کو پکڑ لیا۔ حالانکہ چھاپہ ماری ٹیم اس کے متعلق کچھ بتانے سے انکار کررہی ہے۔

سول سرجن نے دوا تقسیم کاؤنٹر ، ڈیلیوری روم، آپریشن روم، او پی ڈی، اور دوا خانہ ہال، اسپتال احاطہ کی صاف صفائی، رجسٹر، او پی ڈی، رجسٹر سمیت کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایچ سی انچارج ڈاکٹر شبیر اختر نے اسپتال میں موجود ملازمین کو سول سرجن، ڈاکٹر یدوونش شرما کے سامنے پیش کیاگیا۔ جس پر سول سرجن نے کہا کہ محکمہ سے اس کے متعلق تحریری شکایت کر کے ملازمین کی پریشانیوں کو دور کیا جائے گا۔ اس دوران ضلع صحت ٹیم میں رنجیت کمار، ونئے سنگھ، ونود تیواری، منیجر جتندر سنگھ، ڈاکٹر شبیر اختر، ونئے کمار، ڈاکٹر دیویندر رجک سمیت درجنوں صحت ملازمین موجود تھے۔ اس موقع پر سول سرجن، ڈاکٹر یدوونش شرما کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے یہاں صحت کی ٹیم نے جانچ کی ہے۔ ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔